خلائی مخلوق کے سکرپٹ میں دھرنے اور لاک ڈاؤن تھے, کچھ سازشیں کر کر کے تھک گئےلیکن نواز شریف تین نسلوں کا حساب دے کر بھی نہیں تھکا، مریم نواز
ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ، کچھ لوگ دھرنے دے دے کر تھک گئے تو کچھ سازشیں کر کر کے تھک گئے لیکن نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا مگر تھکا نہیں، مریم نواز کہا تمام وسائل استعمال کرکے بھی اگر دس روپے کی کرپشن نہیں ملی تو نواز شریف صادق بھی ہے اور امین بھی ہے,مریم نواز نے عمران خان کو بزدل بھی قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ، ستر سالوں میں کسی نے ووٹ کو عزت نہیں دی لیکن آج نوازشریف کی صورت میں ووٹ کو عزت دلانے والا پیدا ہو گیا ہے۔ ملتان جلسے میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا ، نواز شریف ان کے لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، انہوں نے اپنے بچوں کو وصیت کردی ہے کہ انہیں مسلم لیگ کے پرچم میں دفنایا جائے