ہم نے کراچی کی سڑکیں، انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کر کے اپنے شہر کی خدمت کی: مراد علی شاہ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ خود گاڑی ڈرائیو کرکے باغ جناح میں جلسہ گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا،
وزیر اعلی سندھ جلسہ گاہ کے مختلف کیمپوں میں گئے اور کارکنان کے ساتھ گھل مل گئے، ان کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں تیاریاں اور کارکنان کا جوش دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آج کا جلسہ بھی کامیاب جلسہ ہو گا،اس سے قبل وزیراعلی سندھ نے سب مرین انڈر پاس کو عوام کے لئے کھولنے کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سب مرین انڈر پاس کا دوسرا ٹریک کھولنے پر مبارک دیتا ہوں، انڈر پاس کے کام میں کچھ زیادہ عرصہ لگا لیکن یہ کام جلد مکمل ہو گیا اور ہم نے اپنا وعدہ پورہ کیا، وزیر اعلی کے ساتھ صوبائی وزیر جام خان شورو اور سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ سندھ دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعلی ہاؤس چلے گئے۔