واقعہ مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی علاقے اوسمنگٹن میں فائرنگ
واقعہ مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی علاقے اوسمنگٹن میں پیش آیا، جو پرتھ سے تقریبا دو سو اسّی کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سات افراد کی لاشیں ایک دیہی علاقے سے ملی جو دریائے مارگریٹ کے نزدیک ہے،، ساتوں افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، پولیس کی طرف سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ ان کو قتل کیا گیا یا یہ خودکشی کا واقعہ ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں عمارت میں اور دو لاشیں عمارت سے کچھ فاصلے پر پائی گئیں،، آسٹریلیا میں قتل و غارت کا یہ دوسرا بدترین واقعہ ہے اس سے قبل انیس سو چھیانوے میں تسمانیہ میں پینتیس افراد کو قتل کر دیا گیا تھا،،