تین بڑی سیاسی جماعتیں آج کراچی میں جلسہ کریں گی
ملک میں عام انتخابات کا بگل بج گیا ہے جس سے فائدہ اٹھانے کےلئے سیاسی جماعتیں بھی متحرک ہوگئی ہیں،انتخابات سے قبل کراچی میں بھی جلسوں کی تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں، تین اہم سیاسی جماعتیں آج شہر قائد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی، پیپلزپارٹی باغ جناح میں ، تحریک انصاف الہٰ دین پارک کے قریب جبکہ اے این پی بنارس کے باچہ خان چوک پرسیاسی میلہ سجائے گیتینوں پارٹیوں کے جلسوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،قیادت پرعزم ہے اور کارکنوں کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے
آج ہونےوالا پیپلزپارٹی کا جلسہ باغِ جناح میں ہو گا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،،جلسہ گاہ میں ہرطرف پارٹی پرچموں کی بہارہے،کرسیاں لگا دی گئیں اوراسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی جلسےکی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،کپتان کےبینرز اورپارٹی پرچموں سے جلسہ گاہ کو سجا دیا ہے،سٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہےجبکہ لائٹنگ ،ساؤنڈ سسٹم اور کرسیوں کا انتظام بھی ہوچکا ہےروشنیوں کے شہر کراچی میں اے این پی بھی آج بنارس کالونی میں واقع باچا خان مرکز پر انتخابی پنڈال سجائے گی