لاہور میں کالے بادلوں اور ہلکی بارش نے موسم حسین اور سہانہ
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور کو علی الصبح ہی گھنگھور گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیاصبح کے وقت شہر پر چھائے کالے بادلوں اور ہلکی بارش نے موسم کو حسین اور سہانہ بنا دیا،،، دلفریب موسم اورچلتی ہواؤں سے ایک مرتبہ پھر لاہور کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ گرمی بھی اڑن چھو ہوگئیویک اینڈ پر برکھا رت سے زندہ دلان لاہور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور گزشتہ کئی روز کی گرمی کے بعد لاہور کے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے لاہور کے حسین موسم سے پیر، پودوں کے ساتھ چرند پرند بھی خوشی سے جھوم اٹھے دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی نوید بھی سنائی ہے