فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے
فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔فلسطینیوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ 7ویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، احتجاجی مظاہرے کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت خان یونس کے نام سے ہوئی ،، فلسطینیوں کے مظاہرے کے دوران اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہروں کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، غزہ پٹی میں دو تہائی سے زائد فلسطینی مہاجرین موجود ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس لوٹنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔