ان کے تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں،، کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی: میشا شفیع
میشا شفیع اور علی ظفر کا تنازعہ بڑھنے لگا ،، میشا شفیع نے گلوکار علی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب دےدیا،، لیگل نوٹس کاجواب دیتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ میرے بیان کے بعد متعدد خواتین نے بھی علی ظفرپران الزامات کودہرایا،،علی ظفرنے کام کے دوران ایک نہیں متعدد بار ہراساں کیا،، تمام الزامات درست اورحقائق پرمبنی ہیں،، کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی،،
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیگل نوٹس واپس نہ لیاتوسول،فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کروں گی،، میشاشفیع کاعلی ظفرکے لیگل نوٹس کاجواب 4صفحات پرمشتمل ہے،،
واضح رہے میشا شفیع نے چند روز قبل علی ظفرپر جنسی ہراساں کا الزام لگایا تھا،، جس کا باقاعدہ لیگل نوٹس علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا تھا،،