بےشمارچیلنجزمیں انتہائی ٹھوس اقدامات کیے ہیں،،، پانچ سال میں ہم نےتمام بڑے چیلنجزپرقابوپایا: شہبازشریف
اسلام آباد میں سفارتکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف ہراول دستہ بنے،دہشت گردی کیخلاف ہماراغیرمتزلزل عزم اسکی مثال ہے،فوج، قوم اورسیاستدانوں نے مل کردہشت گردی کامقابلہ کیا،پاکستان وہ ملک ہےجس نےقیام امن کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دیں،پاکستان میں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں،شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تحمل اوربرداشت کاحامل امن پسند ملک ہ،،دہشت گردی کیخلاف امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں،قائداعظم نے پاکستان کیلئے جو خواب دیکھا اس کی تعبیرکرنی ہے ملک سےآخری دہشت گرد کے بھی خاتمےکاعزم کررکھا ہے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کےتحت درجنوں منصوبےشروع اورمکمل کیےہی،،بے شمارچیلنجزمیں انتہائی ٹھوس اقدامات کیے ہیں، یہ کوئی معجزہ نہیں ہم نےاپنے دماغ سے ناممکن کوممکن بنایا ہے، قسمت نے ہماراساتھ دیا اورہرمشکل کےباوجود ہم نےکام کیا، پانچ سال میں ہم نےتمام بڑے چیلنجزپرقابوپایا