سانحہ بارہ مئی سے تحریک انصاف کا کیا لینا دینا,بارہ مئی دو ہزار سات کو آزاد عدلیہ کی جدو جہد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ہوئے,چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
کراچی کے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ، 12 مئی 2007 کو آزاد عدلیہ کی جدو جہد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ہوئے،اس روز مشرف کے حواریوں نے ہم پر حملہ کیا ،12 مئی کو آمر مکے لہرا کر قہقہے لگا رہا تھا اور دوسری جانب کراچی کی سڑکوں پر لاشیں گر رہی تھیں،انہوں نے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم بنی گالہ قرار دے دیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کی مگر ہم نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا،عوام ایم کیو ایم بہادر آباد، ایم کیو ایم پی ایس پی یا ایم کیو ایم بنی گالہ کو ووٹ نہیں دیں گے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ،، پیپلز پارٹی کے جیالے اس وقت کے چیف جسٹس کے استقبال کے لیے نکلے تھے لیکن اس روز اے این پی اور وکلاءکے ساتھ پیپلز پارٹی کے 58 معصوم لوگوں کو شہید کر دیا گیا،تحریک انصاف کا سانحہ بارہ مئی سے کیا لینا دینا ہے،انہوں نے کہا 12 مئی کو پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ دار اس وقت کا صوبائی وزیر داخلہ تھا جو آج میئر کراچی ہے،ایم کیو ایم والے کراچی والوں کو لسانیت کے نام پر دھوکے میں رکھ کر حکومت کرتے آ رہے ہیں