سرکاری ہسپتالوں کونجی ہسپتالوں کے معیارکے برابرلایاجائے گا،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت سزا اورجزاکے نظام پر عملدرآمد کرکے اوربہتر ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرکے ہسپتالوں میں بہتری لانے کے لئے پُرعزم ہے۔ ہفتے کی شام شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہورمیں ایک افطارڈنر اورفنڈاکٹھاکرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیاکاکوئی نظام سزااورجزا کے بغیرنہیں چل سکتا۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کونجی ہسپتالوں کے معیارکے برابرلایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک سرکاری ہسپتالوں میں بہتری نہیں آتی لوگوں کو علاج ومعالجے کی بہتر سہولیات نہیں مل سکتیں۔