خیبرپختونخوا حکومت کاآئندہ سال صحت انصاف کارڈ سہولت کو صوبے بھر میں توسیع دینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال میں صحت انصاف کارڈ سہولت کو صوبے بھر میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس منصوبے پر دس ارب اسی کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ترجمان نے کہا کہ صحت کارڈ کے حامل خاندان ستائیس سرکاری اور انسٹھ نجی ہسپتالوں سمیت صوبے کے چھیاسی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔