پاکستان ریلویز کا ملک بھر میں 11پلوں کی از سر نو تعمیر55کی مرمت کا منصوبہ
پاکستان ریلوے ٹرینوں کی بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں گیارہ پلوں کی ازسر نو تعمیر اور پچپن پلوں کی مرمت کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ محکمہ سکھر ڈویژن میں تین، ملتان میں چھ اور لاہور میں دو پلوں کی ازسرنو تعمیر کرے گا۔ مختلف ڈویژنوں میں پلوں کی مرمت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کراچی میں 34 سکھر میں 11 ملتان میں 2 راولپنڈی میں 5 پشاور میں 2 اور کوئٹہ میں 1 پل کی مرمت کی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 86 فیصد پل ایک سو سال سے زیادہ پرانے ہیں تاہم یہ تمام پل باقاعدگی سے مرمت اور بحالی کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے محفوظ ہیں۔