حکومت ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب سے اضافی فنڈز طلب کئے جائیں گے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز میں خوردبرد کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کارکنوں کا انتظام کرے گی اور اسے مشینری کی ضرورت ہے تاکہ ملتان شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔