پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں نیا تیل بردارجہاز شامل
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے اپنے آئل ٹینکر فلیٹ میں ایک نیا تیل بردار بحری جہاز شامل کیا ہے۔برطانیہ سے خریدا کیا نیا آئل ٹینکر آج کراچی پورٹ آئل ٹرمینل پر پہنچا جسے خیرپور شپ کا نام دیا کیا ہے۔سمندری امور کے وزیر علی زیدی نے بحری جہاز کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تیل بردار بحری جہاز کی شمولیت سے پاکستان کو محصول فراہم کرنے میں ریلیف ملے گا جو تیل کی درآمدات کے لئے ادا کرنے پڑتے تھے۔