آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے معاشی استحکام آئیگا،ماہر معاشیات
ممتازماہر معاشیات ڈاکٹرشاہدحسن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے معاشی استحکام آئیگااوربیرونی قرضوں کی ادائیگی میں پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے میں مددملے گی۔انہوں نے حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاہدے کے بعدپاکستان بین الاقوامی بانڈزسمیت دیگرذرائع سے مزیدقرض حاصل کرسکے گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم ہوں گے۔