صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات کشمیر، اسلام آباد/ راولپنڈی، جہلم ، چکوال ، اٹک ،میانوالی، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ،قصور، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، لاہور اور بھکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی کشمیر، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک ، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں آندھی کی رفتار 92 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی.