بھارت میں فیملی کے انکارپر آخری رسومات پولیس نے انجام دی

May 12, 2020 | 11:13

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تین پولیس عہدیداروں نے غیر معمولی انسانی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ذہنی طور پر معذور ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی ہیں۔ مرنے والے شخص کے اہل خانہ نے اس کی آخری رسومات یہ کہہ کر ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ اس سے وہ کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔بھارتی  نیوز چینل کے مطابق 44 سالہ معذور شخص کو چار روز قبل میسور کے قریب ضلع چماراجانگر میں ایک ہاتھی نے روند ڈالا تھا۔ اس علاقے میں جانوروں کے حملوں سے انسانوں کے مرنے کے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔مرنے والے شخص کے پوسٹ مارٹم کے بعد گاوں میں موجود ان کے افراد خاندان نے اس کی میت وصول کرنے سے انکار کر دیا۔اہل خانہ کی جانب سے میت کی وصولی سے انکار کے بعد کرناٹک پولیس نے چماراجانگر میں خود قبر کی کھدائی کی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر مدے گاوڈا اور دیگر دو پولیس عہدیداروں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مرنے والے شخص کی باقاعدہ طور پر تدفین کی جائے

مزیدخبریں