رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت آج ہو گی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس پر سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف نیب کے مختلف کیسز پر سماعت آج ہو گی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری ریفرنس پر سماعت کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس پر سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔عدالت نے حمزہ شہباز کو فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز کو عدالت میں ہر صورت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف کی جانب سے نواز ایڈووکیٹ پیش ہو کر حاضری مکمل کروائے گے جبکہ عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر رکھا ہے۔آشیانہ ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔