چین نے انڈیا کو سکم بارڈر پرفوجی چھیڑ چھاڑ سے خبردار کردیا۔

May 12, 2020 | 11:52

چین نے بھارت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سِکم کے سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے پیش نظر ٹھوس اقدامات کے ذریعے امن کو برقرار رکھے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی جیان نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ چینی فوجیوں نے دونوں ممالک کے سرحدی علاقے پرہمیشہ امن برقراررکھا ہے۔چین بھارت سرحد پرجھڑپ گزشتہ ہفتے ہوئی تھی جس میں ایک دوسرے پرپتھرائو اورلڑائی میں متعددچینی اوربھارتی فوجی زخمی ہوگئے تھے

مزیدخبریں