مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 919 ہوگئی۔
جموں و کشمیر میں پیر کے روز مزید 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 919ہوگئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 879 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 442 ایکٹوہیں۔ دس کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 427 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔لداخ میں مثبت کیسز کی تعداد 42ہے۔
اب تک 95419 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 22708 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔442 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 10188 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق 61881 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 51334 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10 مئی 2020 کی شام تک 50455 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
پیر کو44 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 134 مثبت کیسزسامنے آئے ہیں جن میں سے 26 ایکٹوہیں، 107 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
سرینگر میں اب تک کوروناوائرس کے 136 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 56 سرگرم کیسزہیں ۔76 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ چار کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 109 ہوئی ہیں جن میں سے 61 سرگرم کیسزہیں اور 45 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 45 صحتیاب ہوا ہے۔
بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب تک 46 ہوئی ہیں جن میں سے 32 سرگرم ہیں اور 14 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19 کے 13 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں 9 سرگرم کیسزہیں اور 4 صحتیاب ہوئے ہیں۔شوپیان میں 100 مثبت کیسزسامنے آئے ہیں جن میں 52 سرگرم ہیں اور 51 صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 71 مثبت کیسزدرج کئے گئے ہیں اور 38 سرگرم کیسزہیں اور 33 صحتیاب ہوئے ہیں۔ گاندربل میں کل 23 مثبت کیسزسامنے آئے ہیں جن میں سے 9 سرگرم ہے اور 14 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کولگام میں 42 مثبت کیسزپائے گئے ہیں ۔36 سرگرم ہیں اور 6 صحت یاب ہوئے ہیں اور اننت ناگ میں 123 مثبت کیسزسامنے آئے ہیں اور 110 سرگرم ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
جموں میں وائر س کے 31 مثبت کیسز پائے گئے ہیں جن میں 5 سرگرم ہے جبکہ 26 صحت یاب ہوئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کل تعداد 22 ہوئی ہے جن میں سے 2 کیسزسرگرم ہیں۔ 19 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 4 مریض پائے گئے ہیں جو پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ سامبا میں 6 مثبت کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو سرگرم کیسزہیں اور یہ چار شفایاب ہوئے ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک کیس پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔کٹھوعہ میں 6 مثبت کیسزسامنے آئے ہیں جن میں سے 5 سرگرم اور ایک پوری طرح صحتیاب ہوچکا ہے۔