شہبازشریف کا پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کو جوابی خط
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کو جوابی خط لکھ دیا ۔ امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز نے قائد حزب اختلاف کو رمضان المبارک کے مہینے کی مناسبت سے مبارک باد کا خط لکھا تھا۔میا ں شہباز شریف نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ رمضان کے مہینے کی مبارکباد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔رمضان المبارک صبر، خیرسگالی اور سخاوت کے اوصاف کو فروغ دیتا ہے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے میں آپ کی قابل قدر اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے لکھا کہ کورونا کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ میں امریکی تعاون قا بل تحسین ہے۔وبائکے پیش نظر صحت کے بحران کے علاوہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں۔ شہبازشریف نے خط میں کہا کہ نہایت ضروری ہے کہ دونوں ممالک بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں۔کورونا وبائسے نمٹنے میں بھرپور امریکی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔دونوں ممالک کے درمیان فعال اور متحرک دوطرفہ تعلقات استوار ہیں جن کا ثبوت حالیہ بحران میں تعاون ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبائسے امریکہ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے،امید ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو کورونا وبائسے جلد نجات مل سکے گی۔آپ کی فکر مندی اور فراخدلی لائق تحسین ہے۔خط میں شہبازشریف نے امریکی سفیر اور ان کے اہلخانہ کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہارکیا