لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پشاورشہر سمیت صدر کے بازار بھی کھل گئے
لاک ڈائون میں نرمی کے بعد منگل کے روز سے پشاور کے تمام بازار کھول دیئے گئے جبکہ پشاورصدر میں مارکیٹوں سمیت تمام بازاروں کو کھولنے کے بعد خریداروں کا رش امڈ آیا ۔کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر نہ اپنائے جانے پر مرض مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پشاورشہر سمیت صدر کی تمام مارکیٹوں سمیت بازاروں کو کھول دیاگیا اور منگل کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کیا تاہم ایک طرف زیادہ رش اور دوسری جانب احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے پر پشاورمیں کورونا وائرس مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سمیت انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ وائرس مزید پھیلنے سے رک سکے اور عوام کی زندگیاں محفوظ ہوں ۔