عید الفطر کیلئے خریداری شروع ہوتے ہی مختلف اشیاء کے نرخوں میں 100 فیصد اضافہ

پشاورمیں عید الفطر کی خریداری شروع ہوتے ہی مختلف اشیاء کے نرخوں میں زبردست اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔منگل کے روز اندرون شہر سمیت صدر کے بازاروں میں شہریوں اور خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد نے عید کی خریداری کیلئے رخ کیا جہاں ملبوسات سمیت جوتوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 100سے200فیصد تک اضافہ کر دیاگیا ۔پچھلے سال بچوں کے ریڈی میڈ سوٹ کی قیمت 1000سے بڑھا کر 2000کر دی گئی جبکہ خواتین کے سوٹ 2500سے بڑھا کر چار سے پانچ ہزار کر دیئے گئے ۔اسی طرح بڑی دکانوں پر ریٹ اس سے بھی زیادہ مقرر رہے جس پر خریداری کیلئے آنے والے افراد اور خصوصاً خواتین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ پہلے رمضان المبارک میں مختلف قسم کی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں نے عوام کو لوٹا اب دکانداروں نے لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔