گلگت شہر میں فیس ماسک استعمال نہ کرنے والے درجنوں افراد پر جرمانہ

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد شروع، شہر میں فیس ماسک استعمال نہ کرنے والے درجنوں افراد پر جرمانہ، گھر نکلنے سے پہلے فیس ماسک کا ہر صورت استعمال کیاجائے، ورنہ روزانہ کی بنیادوں پر جرمانے جاری رہیں گے، یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر/ یڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھ کر ہی لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے وزیر اعلی نے واضح کیا ہے کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے والے شہریوں سے 100 روپے جرمانہ کیا جائے پر سوموار کے روز سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے تاجروں کے ساتھ طے پایا ہے کہ وہ دوران لین دین فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں نگے، اس مقصد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹ تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور کی نگرانی میں سیکٹر مجسٹریٹس کے جانب سے کاروائیاں جاری ہیں۔ او ر جرمانوں کے رقم سے فیس ماسک ہی خرید کر عوام میں تقسیم کیے جائیں گے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا تو مجبو را اعلی حکام ڈاون میں سختی کیلئے سفارش کریں گے ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو قانونی شکنجھے سے میں کس لیں گے جس کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیم روزانہ کریک ڈاون کررہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے قرنطینہ اور آئیسولیشن سنٹرو ں کے صفائی و ستھرائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مصروف عمل ہے عوام کی سہولت کیلئے، بینکوں،قصاب کے دکانوں،اشیائے خوردہ نوش کے دکانوں، سبزی منڈیوں اور ہول سیلر ڈیلرز کے خریدو فروخت کیلئے ایس او پی کے مطابق مناسب فاصلوں پر جراثیم کش پوڈرسے بنائے گئے دائرے بنائے گئے ہیں عوام خرید وافروخت کیلئے دائرے کا ستعمال یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے۔