حکومت عوام کی سماجی، معاشی بہتری کیلئے یورپی یونین کیساتھ روابط جاری رکھے گی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سماجی، معاشی بہتری کیلئے یورپی یونین کے ساتھ روابط جاری رکھے گی۔ وہ اسلام آباد میں جی ایس پی پلس سے متعلق کنونشنز پر عمل درآمد پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے متعلق اقوام متحدہ کے ستائیس کنونشنز پاکستان کی آئینی ذمہ داریوں اور پاکستان تحریک انصاف کے عوامی ایجنڈے سے مطابقت رکھتی ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس حیثیت برقرار رکھنے پر یورپی یونین کے مسئلے کو سراہا جس سے ملک کی برآمدات بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی اور یورپی ممالک سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔