کل حالات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کورونا ختم ہوگیا، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کل حالات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ملک سے کورونا ختم ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 'وزیر اعظم کی کال پر رضا کار فورس کا آغاز کیا گیا ہے اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔اسد عمر نے کہا کہ لوگوں نے خیال رکھنا ہے کہ کورونا ختم نہیں ہوا، ڈاکٹرز کی بتائی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، اگر ہم نے بداحتیاطی کی تو ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ جائے گا کہ بندشیں بڑھائی جائیں۔'