پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کا اعلان 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کا اعلان 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان منگل کو کیا جائے گا تاہم بعض وجوہات کی بنا پرسنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے اعلان میں 24 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ 2020-21ءکے کھلاڑیوں کے ناموں کو فائنل کر کے منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوا دیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔