ایس او پیز پر عمل کریں، ایسا نہ ہو حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پہلا دن اچھا ثابت نہیں ہوا، لہٰذا ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم نے 4 ہزار 64 ٹیسٹ کیے جس کے بعد اب تک مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 99 ہزار 117 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ میں سے 593 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو آج کے دن کے حساب سے 14.6 فیصد ہے جبکہ اب تک 12 ہزار 610 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کی تعداد کا 12.7 فیصد ہے۔