وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کافیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پرڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کافیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پرڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس آر پی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔ خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کاہونا افسوسناک امر ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کو مزید جانفشانی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت