لندن: نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، عمران خان کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم فیصلوں میں تمام جماعتوں کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق نوازشریف نےعوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی حکمت عملی بنانےکی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی بھی دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پرپارٹی کومنظم کیا جائے گا۔