روس کا کسی بھی نیٹو ملک پرحملہ گیم چینجر ہوگا: پینٹاگون نے پوٹن کو خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو کے کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسا اقدام ’گیم چینجر‘ کا باعث ہوگا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق لائیڈ آسٹن نے امریکی فوجی جنرل مارک ملی کے ہمراہ قانون سازوں کو دوران سماعت بتایا کہ یہ ایک ایسی لڑائی ہے جسے روسی صدر کو واقعی نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس ایسا خطرہ مول نہیں لینا چاہے گا میرا خیال یہ ہے کہ روس نیٹو اتحاد کا مقابلہ نہیں کرنا چاہے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر روس نے نیٹو کے کسی بھی رکن ملک پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ گیم چینجر ہوگا۔