سری لنکا: پرتشدد مظاہرین کو ديکھتے ہی گولی مارنےکا حکم

سری لنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اپنی مسلح افواج کو ملک میں فسادات روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دے دیے ہیں۔وزارت دفاع کے ترجمان نالن ہیراتھ نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے یا عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔احکامات کے بعد سری لنکن دارالحکومت ميں فوج طلب کر لی گئی ہے اور بکتر بند گاڑياں اور فوج کی بھاری نفری کولمبو کی سڑکوں پر تعينات ہيں۔واضح رہے کہ سری لنکا میں شديد اقتصادی بحران اب سياسی بحران کی شکل اختيار کر گيا ہے اور کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے