وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ٹیل کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے تاریخی اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے ٹیل کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے تاریخی اقدام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں 19 ہزار موگوں کے ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میکنزم بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نہروں اور راجباہوں کے ٹیل پر آنے والے کھیتوں کے نوجوان کاشتکاروں سے رابطے کرتے ہوئے کہا کہ ٹیل کے کھیتوں کو کاشت کرنے والے نوجوانوں کا سی ایم آفس سیل سے رابطہ ہوگا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ سی ایم آفس سیل نوجوانو ں سے ٹیل پر پانی پہنچنے کے بارے میں فیڈ بیک لے گا، پانی نہ پہنچنے کی صورت میں فوری ازالے کے لئے کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ٹیل کاشتکاروں نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اقدامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز کاشتکاروں کے حقیقی مسیحا ثابت ہوئے۔