مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم ،4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیوزرائع کے مطابق بدقسمت مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ4 زخمی ہیں ۔ کوچ اور گاڑی میں تصادم کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید براں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچوں سمیت ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔ تاہم کارمیں سوار ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کا شکار بننے والے فیملی کراچی سے پشین جارہی تھی۔