عمر سرفراز چیمہ نے بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا دیا۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کے لئے آواز اٹھانا ہوگی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن ہی اب واحد حل ہے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلا سکیں،سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑانے کیلئے آواز اٹھانی ہوگی، کیا برطانیہ کا وزیراعظم یا اس کا بیٹا اتنی دیدہ دلیری سے غیر آئینی طور پر طاقت کے زور پر میئر لندن کے عہدے اور سرکاری دفتر پر قبضہ کر سکتا ہے ؟ پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، جنگل کے قانون میں ہوتا ہے کہ طاقت ور آزادی سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا سکے۔ عمر سرفراز چیمہ نے بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ ۔