برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 40 سالہ برینڈن میک کولم 2 جون سے لارڈز میں شروع ہونے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فی الحال وہ انگلینڈ کا ورکنگ ویزہ ملنے کے منتظر ہیں۔