لندن میں ن لیگ کا اجلاس، نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل دائر کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ہوابازی سعد رفیق، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔