یاسمین راشد اورشیریں مزاری بھی گرفتار

تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدریاسمین راشد اور شیریں مزاری کوگرفتارکرلیا گیا۔عندلیب عباس نے کہا کہ یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے گرفتارکیا گیا۔جبکہ ڈاکٹرشیریں مزاری کوان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ۔ سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ،اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔