پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں اور مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ ویدنت پٹیل
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں اور مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔ترجمان نے کہا پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، ویدنت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔