جدہ کی مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقعہ مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی سے مارکیٹ کاوسیع حصہ جل گیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں کاروباری مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع وعریض حصے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔مارکیٹ میں نئی اور پرانی اشیا ء کی درجنوں دکانیں جل گئیں۔سعودی فائربریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیاتاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔