الیکشن سےانکاراقتدارسےچمٹے رہنےکااسرارجلتی پرتیل کاکام کرےگا۔ شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوکابینہ حفاظتی پہروں میں رہ رہی ہے اُن کے فیصلے کون سنےگا اور کون مانے گا۔ اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی پریس کانفرنس میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی۔حکومت سے نفرت بھی ہنگاموں کی موجب ہےالیکشن سےانکاراقتدارسےچمٹے رہنےکااسرارجلتی پرتیل کاکام کرےگا۔ جوکابینہ حفاظتی پہروں میں رہ رہی ہے اُن کے فیصلے کون سنےگا اور کون مانے گا۔عدلیہ کے احاطوں سے سیاست دانوں کی گرفتاری ایسے کی جاتی ہے جیسےاغوابرائے تاوان۔ جب لیڈرشپ کو گرفتارکر لیں گےتو ہجوم کوکون قابوکرےگا۔اب شہباز شریف استعفےدے۔عدلیہ خدا کی نعمت ہےورنہ جنگل کاقانون ہے۔ایمرجنسی، ججز کو چوک میں لٹکانا،چیف جسٹس کےگھرکوآگ لگانا یہ وزراکےبیان ہیں۔
اپنے گھروں کے لیے245کے تحت سیکورٹی میسر ہے لیکن الیکشنوں کےلیے نہیں ہے۔ انٹرنیٹ کی پابندی بیرروزگاری پھیلا رہی ہے۔ آٹا اور مہنگائی سیاسی قحط پھیلارہاہے۔ چین کےبعد اقوام متحده کےسیکرٹری جنرل نےبھی حالات پرتشویش کااظہارکیاہےامریکہ نےبھی انسانی حقوق، میڈیا اور انٹرنیٹ کی پابندی پرتشویش کااظہارکیاہے۔آئی ایم ایف سےمسلہ کھٹائی میں اوردنیا سےمسئلہ تنہائی میں یہ ہے حکومت کی کارکردگی۔