ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 سپاہی شہید ، 3 زخمی
شمالی بلوچستان کے علاقے مُسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ مزید کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئےسیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلکس میں گھیرے میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے آپریشن میں اب تک2 سپاہی شہید،3 زخمی ہوئے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔