کورکمانڈر پشاور کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ ،عمارت کی بحالی کاجائزہ

تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے9مئی کوریڈیوپاکستان پشاورکی عمارت جلاڈالی تھی تاہم پاک فوج کےتعاون سےایک دن بعدہی نشریات بحال کردی گئیں، کور کمانڈر پشاورنے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا، اورشرپسندوں کی جانب سےجلائی جانےوالی عمارت کی بحالی کےکام کا جائزہ لیا ہے۔ دورے کےدوران کورکمانڈرپشاور کوشرپسندی کےواقعے کےبارےمیں تفصیلی بریفنگ دی گئی،کورکمانڈر نے عمارت کے مختلف حصوں کامعائنہ بھی کیا اور ہدایات جاری کیں کہ بحالی کےکام میں مزید تیزی لائی جائے،پاک فوج کا عملہ مختلف امور کے حوالے سے عمارت کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے۔