زمین کو طاقتور مقناطیسی طوفان کا سامنا
ہماری زمین اس وقت ایک طاقتور مقناطیسی طوفان کا سامنا کر رہی ہے اور اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔ سپارکو کے جاری اعلامیے کے مطابق ہمارے کرہ ارض (زمین) کو اس وقت طاقتور طوفان کا سامنا ہے۔ زمین پر اس شدت کا مقناطیسی طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔ سپارکو کے مطابق زمین کو درپیش اس مقناطیسی طوفان کی وجہ سورج سے اضافی اخراج ہے جو شعاعوں اور مواد پر مشتمل ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ شمسی طوفان 10 مئی کی شب شروع ہوا اور آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں پر مزید جاری رہے گا۔ اس طوفان سے طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقہ تک دیکھا گیا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ وہ شمسی طوفان پر اپنے زمینی آلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ صارفین کو اس کی جانچ کے بعد اطلاع فراہم کر دی گئی ہے۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں تاہم پاکستان میں اس کےاثرات کا خدشہ کم ہے۔