پاکستان تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب میں جلسے کیلئے پنڈال سج چکا ہے بڑی تعداد میں لوگوں کی جلسہ گاہ آمد جاری ہےکپتان بھی کچھ دیر بعد جنونیوں کے درمیان ہوں گے
ننکانہ صاحب میں گورونانک ہائی سکول گراؤنڈ میں پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ گاہ میں ہزاروں ائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت کی تقاریر کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جلسہ گاہ کے اطرف میں عمران خان اور مقامی قیادت کی تصویروں والے قد آدم فلیکس آویزاں ہیں کپتان کے انتظار میں کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔ پنڈال کے باہر تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ سبز ٹوپیاں پٹکے عمران خان کی تصویروں والے بیجز رسٹ بینڈ ، ہیڈ بینڈ کے سٹال سجے ہوئے ہیں جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں سیکورٹی کے فرائض پولیس کے علاوہ تحریک انصاف کے اپنے رضا کار بھی سرانجام دے رہے ہیں