جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت دھرنا ختم ہونےکا انتظار کیےبغیراصلاحاتی عمل شروع کرےبلدیاتی اداروں کےقیام سے ہی عوام کو بااختیار بنایاجاسکتاہے

لاہور ہائی کورٹ بارمیں وکلاسے خطاب کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ آئین وہ دستاویز ہے جس نے قوم کو جوڑ کررکھا ہواہے،ہماری کوششوں سےدھرنے والوں نےنظام کے اندر رہ کرجدوجہد کو منظور کر لیاہے،آئین کو کچھ ہواتواکٹھےرہنا مشکل ہو جائے گا سراج الحق نےکہاکہ آئین پر مکمل عمل درآمد میں ہی تمام مسائل کا حل ہے،اگست میں سیاست میں کشمکش اور جذبات کی شدت تھی مگر ہماری جدوجہد کے نتیجے میں اب عوامی تحریک بھی انتخابات میں حصہ لے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ بار کےصدر شفقت محمود چوہان نےکہا کہنظام کو گرانےکی باتیں کرنے کاسلسلہ بند کیا جائےفوج کو متنازعہ نہیں ہونے دیں گےنہ ہی اس کو سیاسی نظام کاحصہ بننے دیں گےان کا کہناتھاکہ نظام کو گرانے کی باتیں کرنے والے پہلے ججوں کی تعریفیں کرتے تھے اب ان میں کیڑے نکالے جا رہے ہیں