آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت 176ویں کور کمانڈرز کانفرنس ختم ہو گئی جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی صورت بھی منظم ہونے دیا جائے گا

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھا جائے گا جنرل ہیڈکوارٹرز میں ماہانہ کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون جاری رکھے جائیں گے اور دہشت گردوں کو کسی صورت بھی دوبارہ منظم ہونےکی مہلت نہ دی جائے گی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنز کے دوران افسران واہلکاران کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔۔