خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن خیبرون جاری ہےسنداپال میں فضائی کارروائی کے دوران انیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے سندا پال میں جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کیے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق بمباری کے نتیجے میں 19 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ فضائی کارروائی کے دوران اسلحہ و بارود کے کئی ڈپو بھی تباہ ہوئے ہیں دوسری جانب خیبر ایجنسی کے علاقوں جمرود ورمنڈومیلا،والومیلا ،نیوآبادی، سورکمر اورگودر میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے