وزیراعظم میاں نواز شریف جرمنی کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جمعرات کو پاکستان برطانیہ انرجی ڈائیلاگ اور سرمایہ کاری کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

لندن میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں وزیراعظم کے ساتھ توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور توانائی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مہارت اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی لندن روانگی سے قبل جرمنی کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہےحکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی