وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پولیو کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی متعلقہ ادارے درست کام کرتے تو سندھ سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ۔
کراچی میں پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں صرف انتیس فیصد پولیو مہم چلائی گئی جو انتہائی کم ہے سندھ واحد صوبہ ہے جہاں حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوئے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ اور چیف سیکرٹری سے درخواست ہے کہ وہ معاملے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کریں وزیر مملکت برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے اسی فیصد کیسز کا تعلق پشتون آبادی سے ہے،اب تک آٹھ لاکھ آئی ڈی پیز کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیو سے متعلق وفاق کو غلط ڈیٹا بھیجا گیا،تمام صوبائی حکومتوں سے درخواست ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے صحیح ڈیٹا فراہم کیا جائے۔۔